|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی اپیل پر وڈھ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور بجلی کی غیر اعلانیہ کی لوڈ شیڈینگ اور دیگر مطالبات کے حق میں بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال کی گئی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی قومی بین الصوبائی شاہراہوں پر ٹریفک جام رہی اور پارٹی کے مرکزی و صوبائی ڈویژنل ضلعی رہنما ؤں اورکارکنوں نے صوبے کی قومی شاہراہوں کو روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرکے اور رکاوٹوں سے عام ٹریفک کے لئے بند کردیا پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی حاجی باسط لہڑی، میر سکینڈر شاہوانی، طاہر شاہوانی،میر اکرم بنگلزئی، پرنس رزاق بلوچ،فیض اللہ بلوچ،میر کاول خان مری، حاجی عبدالحی پرکانی،کی قیادت میں میاں غنڈی کے مقام پر روڈ بلاک کیا گیا۔

اسی طرح کچلاک میں پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو،آغا خالد دل سوز، میر جمال لانگو، اسماعیل کرد،عطااللہ کاکڑ، ملک مجید کاکڑ، ادریس پرکانی، سمیت دیگر نے کوئٹہ چمن لورالائی ڈی جی خان اور ژوب شاہراہ کر بلاک کیا اسی طرح پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ کی قیادت میں رخشان ہاؤسنگ اسکیم کے قریب کوئٹہ سبی روڈکو غلام نبی مری، جمیلہ بلوچ، چیئر مین واحد بلوچ، ملک محمد ساسولی، شمائیلہ اسماعیل مینگل،میر محی الدین لہڑی، علی احمد کمرانی، میر مصطفی سمالانی، حاجی وحید مینگل،وحید لہڑی، رفیق لہڑی، میر غلام الرسول مینگل، غلام مصطفی مگسی،چیئرمین اقبال بلوچ، میر بلوچ،ظہور بلوچ،غلام ودود نے روڈ بلک کیا اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقوں،منگوچر،قلات،خضدار،تفتان،دالبندین،سمیت دیگر علاقوں کی سڑکیں بند ہونے سے کوئٹہ کراچی،کوئٹہ،سبی کوئٹہ، تفتان شاہراہوں پر ٹریفک معطل رہنے کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں ٹرانسپورٹروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بی این پی کے کارکنوں نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا یاد رہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے وڈھ کی مخدوش صورتحال اور صوبے میں پارٹی کے خلاف ہونے والی سازشوں اور بجلی کی بندیش کے خلاف تین جولائی کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور 8جولائی کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں جبکہ 13جولائی کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کر اعلان کر رکھا ہے اور سوموار کو بلوچستان کی بین القوامی، بین الصوبائی اور دیگر سڑکوں کو بلاک کر کے احتجاج کیا گیا۔

کوئٹہ سبی روڈ کو پارٹی کے مرکزی رہنما بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی کی قیادت میں دیگر رہنماؤں اور دیگر کارکنوں نے جبکہ مستو نگ میں جاوید ملک عبدالرحمن خواجہ خیل کی قیادت میں قومی شاہراہ کونواب ہوٹل پہ ٹائر جلا کر ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا کوئٹہ سبی،سکھر، جیکب آباد، دالبندین قومی شاہراہ،ضلع حب بھوانی کو مغربی بائی پاس پر کوئٹہ کراچی روڈ تمام تر ٹریفک کیلئے بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں پارٹی کے ہنما ملک نصیر احمد شاہوانی کا کہنا ہے ۔

ہمارا احتجاج صبح 7بجے سے 5پانچ بجے تک تھا عوام کی مشکلات اور شدید گرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے پہیہ جام ہڑتال 3بجے ختم کر دی تاکہ لوگوں کودر پیش مسائل سے چھٹکارا مل سکے ہمارا پر امن احتجاج اور پہیہ جا م ہڑتال کو کامیاب بنانے پر ٹرانسپورٹروں اور عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وڈھ کے مسئلے اور مخدوش حالات کیخلاف ہماری آواز کو حکام بالا تک پہنچانے اور معملے کی سنگینی کے ادراک کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہمارا احتجاجی شیڈول مرحلہ وار جاری رہے گا۔