|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2023

تربت:  نیشنل پارٹی اور بی این پی کا نیاز کیازئی کو متفقہ امیدوار نامزد کرنے کا اعلان۔ شے نزیر احمد بی این پی مینگل کی طرف سے وائس چیئرمین کے امیدوار ہوں گے۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں نیشنل اور آزاد الائنس کے ایک وفد نے بی این پی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر غفور سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ضلع کونسل کیچ کے چیرمین شپ کے امیدوار کے لیے جمہوری سیاسی قوتوں کے درمیان اتحاد پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے درمیان آزاد الائنس اور نیشنل پارٹی کے امیدوار نیاز کیازئی کو مشترکہ امیدوار بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ضلع کونسل کا وائس چیئرمین بی این پی مینگل کی طرف سے شے نزیر احمد ہوں گے۔الائنس کی طرف سے آج منگل کو باقاعدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

ملاقات میں نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، ریجنل سیکرٹری واجہ ابوالحسن، نامزد چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ نیاز کیازئی، بی این پی عوامی کے مرکزی نائب صدر ظریف زدگ بلوچ، نیشنل پارٹی کے مشکور انور، محمد جان دشتی، کاروان اکبر آسکانی کے رہنما الیاس اسکانی، لالا عبدالرشید پینل کے نمائندہ حاصل بزنجو، بی این پی کے مرکزی رہنما واجہ حمل بلوچ، سید جان گچکی، شے ریاض احمد، شے نزیر احمد، ندیم شمبئے زئی، نصیر احمد بگی، کیازئی پینل کے رہنما وارث کیازئی و دیگر موجود تھے۔