|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں سے مقابلہ میں ایف سی کے میجر اور نائیک کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے ۔

میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی نے ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانوں کا نزرانہ پیش کیا اور میجر ثاقب حسین شہید اور انکی ٹیم نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے انہیں پسپا کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی بیش بہا قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے لئے بلوچستان کے عوام اپنی فورسز کے شانہ بشانہ ہیں وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار اور شہداء کے بلند درجات کی دعاکی ہے۔