|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے سرکاری افسران کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے زریعہ انکی کارکردگی کو مزید نکھارنے اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو ستائشی مراسلہ کے اجراء کا آغاز کیا گیا ہے ۔

یہ اقدام دیگر افسران کے لیے اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی جانب قابل تقلید ثابت ہوگا وزیراعلیٰ کی جانب سے سابق سیکریٹری محکمہ کالجز و ہائر ایجوکیشن حافظ عبدالماجد کو ستائشی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں بحثیت سیکریٹری محکمہ کی بہتری کے لیے اٹھا ئے گئے اقدامات اور انمول خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ محکمہ کے سیکرٹری کی حیثیت سے آپ نے ایسی خدمات سرانجام دیں جو یقیناً صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے پر گہرا اثر چھوڑیں گی آپ کے دور میں تین کیڈٹ کالجز کو فنکشنل کیا گیا، انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے دو نئے بورڈ قائم کئے گئے اور اس کے علاوہ بی بی آئی ایس ای کی تین شاخوں کو بھی فعال بنایا گیااس کے علاوہ بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022 منظور ہوا اور درحقیقت آپ نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔

حلقہ میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے آپ کی کاوشیں قابل ستائش تھیں تعریفی مراسلے میں وزیراعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آپ نے جن اقدامات کی حمایت کی ہے۔

وہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو بلند اور بہتر بنائیں گے اور آپ مستقبل میں بھی عوامی خدمات کی فراہمی میں اپنی عمدگی اور لگن کے حصول کو جاری رکھیں گے وزیر اعلیٰ نے سابق سیکرٹری ایجوکیشن کے لیے آئیندہ اسائنمنٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.