ترکیہ اور مصر کے درمیان 10 سال بعد سفارتی تعلقات بحال ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق رواں سال دونوں ممالک کے وزراتی سطح پر بات چیت شروع ہوئی اور دوستانہ پیغامات کا تبادلہ ہوا جس کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔
ترکیہ اور مصر نے اپنے اپنے سفیر تعینات کردیے ہیں۔
خیال رہے کہ ترکیہ نے 2013 میں مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کی معزولی اور فوج کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کی مذمت کی تھی۔
اس کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی۔
مصر نے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والی تنظیموں کی حمایت پر ترک سفیر کو بے دخل کردیا تھا جس کے جواب میں ترکیہ نے بھی مصری سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک سے نکال دیا تھا۔