|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

بارکھان : بارکھان میں ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب مکمل سردارگروپ کے امیدواروں نے میدان مارلیا۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق بارکھان میں ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب میں سردارزادہ عبدلغفورخان 18 ووٹ لے کر ضلعی چیئرمین اوروڈیرہ شاہ نواز کھیتران وائس چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ انکے مد مقابل نیشنل پارٹی کے امیدوار احسن ایاز اورمحمدوزیرخان کامیابی حاصل نہ کر سکے۔