|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

دالبندین:  چاغی میں ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئر مین کے انتخابات مکمل خان سنجرانی پینل کے خان عبدالودود خان سنجرانی چیئر مین جبکہ پیپلز پارٹی کے اسفندر یار محمد زئی وائس چیئر مین منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ضلع چاغی کی ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئر مین کے انتخابات مکمل ہوگئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خان سنجرانی پینل اور بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار خان عبدالودود خان سنجرانی 17 ووٹ لے کر ڈسٹر کٹ چیئر مین جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی، بی اے پی اور خان سنجرانی پینل کے حمایت یافتہ امیدوار اسفندیار یارمحمدزئی 18 ووٹ لے کر وائس چیئر مین منتخب ہوگئے۔

جبکہ سہ فریقی اتحاد الفتح پینل، بابائے چاغی پینل اور عوامی اتحاد پینل کے چیئر مین کے امیدوار جمعیت علماء اسلام کے حاجی محی الدین محمد حسنی 14 اوروائس چیئرمین کے امیدوار شیر جان کشانی 14 ووٹ حاصل کر سکے۔