|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) ضلع خضدار کے ضلعی جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت بی این پی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری زہری حویلی خضدار میں منعقد ہوئی اجلاس میں ضلع بھر کے دور دراز علاقوں سے کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں اتفاق رائے سے ضلعی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دے دی گئی۔

متفقہ طور پر اکثریتی رائے کے فیصلہ کے مطابق ضلعی آرگنائزر منیراحمد زہری, ڈپٹی آرگنائزر شمس الدین میروانی و دیگر آرگنائزنگ کمیٹی ممبران بشیراحمد موسیانی, عبدالحکیم خدرانی, ادوحمید مردوئی, بابو پیرجان مینگل, ذاکرزہری کا چناؤ عمل میں لایا گیا اجلاس میں شریک پارٹی کے مرکزی عہداروں بی این پی عوامی کے مرکزی نائب صدرڈاکٹر مراد مینگل, مرکزی ڈپٹی سیکٹریری جنرل حاجی عبدالوہاب موسیانی, مرکزی جوائنٹ سیکٹریری صدام بلوچ, مرکزی پروفیشنل سیکٹریری منیراحمد ساسولی نے خصوصی شرکت کی قبل ازیں بی این پی عوامی کے مرکزی ڈپٹی سیکٹریری جنرل حاجی عبدالوہاب موسیانی ضلعی آرگنائرنگ باڈی کا اعلان کیا گیا ۔

اور اجلاس میں تلاوت کلام کی سعادت حافظ صادق زہری نے حاصل کی اور پارٹی اجلاس میں سابق مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران قاضی حسن علی ساسولی,کامریڈ غلام حسین بلوچ, سابق ضلعی صدرڈاکٹر عمران میروانی, سردارمحمد نواز چھانگا, سابق سینئرنائب صدر میر بینامین زہری, ڈاکٹرمصیب مراد مینگل, حاجی نورالدین چھٹہ, حافظ محمد صادق زہری, میر جنید مراد مینگل, میر مولابخش زہری, نوید مینگل, انجنیئر علی اکبرزہری, سیدسعیدشاہ, منیراحمد لانگو, امدادمردوئی, محمد اکبر زہری, وڈیرہ عبدالخالق شاہد, ملک منیرشاہوانی,صاحب خان زہری, ڈاکٹر رفیق چھٹہ, سید ایازالدین شاہ, سکندرعلی عمرانی, عبدالرحمان مردوئی, عبدالرشیدعمرانی, فدااحمد بندیجو ودیگرپارٹی کارکنوں نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس سے بی این پی عوامی کے نومنتخب آرگنائزر منیراحمد زہری, ڈپٹی آرگنائزر شمس الدین میروانی نے بھی مختصراً خطاب کیا اجلاس سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسرار اللہ خان زہری نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب آرگنائزر منیراحمد زہری ڈپٹی آرگنائزر شمس الدین میروانی اور انکے آرگنائزنگ کمیٹی پر بھاری ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔

وہ اب دن رات ایک کرکے اپنے پارٹی کو ضلع بھر میں منظم اور مضبوط پارٹی بنادیں اور بی این پی عوامی کو مثالی بنانے پارٹی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے میر اسراراللہ خان زہری نے کہا آجکل جھالاوان کی سیاست میں مفادات کی خواہشات بڑھنے کی وجہ سے سیاسی ورکروں میں نظریاتی سوچ ختم ہوتی جارہی ہے سیاسی جماعتوں میں شمولیت پیسہ کلچر مفادات اور خواہشات کی نظرہوچکی ہے۔

جوکہ سیاسی شعوری اور سیاسی طرز فکر رکھنے والوں کے لئے لمحہ فکریہ بن چکا ہے ماضی میں صوبہ کی سیاست کو ہمیشہ پاکیزہ اور خدمت خلق کا جذبہ سمجھا جاتا تھا مگر آجکل اب وہ چیز دیکھنے کو ہمیں نہیں مل رہی ہے جو کہ آنے والے ہماری مستقبل سیاست کے لئے نیگ شگون نہیں میر اسراراللہ خان زہری نے کہا اس لئے اب بھی وقت ہے کہ سیاسی رہنماؤں اپنے صفوں میں ہاکیزہ سیاست پر غور وفکر کریں میر اسرار اللہ خان زہری نے کہا کہ ہم نے صوبہ اور وفاق میں سیاسی کلچرکو بہت نزدیک سے دیکھا ہیاور بڑے بڑے وزارتوں پر رہاہوں تاہم ہماری منزل نہ ہم سے گم ہوئی ہے نہ ہمارے قدم متزلزل ہوئے جس قوم پرستانہ سیاست کو روزاول سے اپنائی گئی ہے۔

اور آج بھی اسی پر قائم ودائم ہوں الحمد اللہ آج بھی قومی سیاست کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں ہمارے فکرمند سوچ رکھنے والے ہمارے سیاسی ورکرز بھی ہماری اسی سیاسی سوچ کی مکمل پیروی کرتے آرہیہیں سیاست میں مشکل اور مصائب بہت دیکھے ہیں اور فائدے کی سیاست بھی ہماری نظروں کے سامنے آئی ہے ہم نے ابھی تک اپنی لائن میں کھڑی ہیں اورنہ ہم نے اپنے سیاسی ورکروں میں یہ عادت ڈالی ہے ہم ہمیشہ پاکیزہ سیاست کی ہے اور یہی ہماری سیاسی تربیت بھی ہے اور ہماری سیاسی سوچ و فکر بھی یہی ہے۔

حالیہ چند وقتوں سے بلوچستان اور خصوصاََ جھالاوان کے سیاست میں کافی حد تک گندلاپن سیاسی ماحول پیدا ہو چکی ہے چند لوگ ایک گروہ کی شکل اختیار کرکے سیاست کو کاروبار اور مفادات کی بھینٹ چڑھنے میں لگے ہوئی ہے ایسی گروہ کی قسمت میں نظریاتی فکری اور مثبت سوچ کبھی بھی نہیں آئے گی میر اسرار اللہ خان زہری کا مذید کہا کہ بی این پی (عوامی) قوم پرست سیاسی جدوجہد کی پیرو کار جماعت ہے اور ہماری جماعت کے نظریاتی سوچ رکھنے والے کارکنوں و رہنماؤں میں یہی سوچ وفکر ہے وہ شعوری فکری سیاسی وآگاہی کو بیدار کرکے بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے حقیقی معنوں میں سیاسی جدوجہد کرکے اپنے لاچار بزگر غریب عوام میں آسودگی لاسکیں گے اور یہی ہماری منزل بھی ہے اور کامیابی بھی یہی ہے اور ہم نے روزاول سے نیک نیتی اور با کردار سیاسی سوچ کی وجہ سے انشاء اللہ کامیابی کی طرف رواں ہوں اور بی این پی (عوامی) ایک نئے ولولے اور جوش وجذبے کے تحت بلوچ عوام کی مخلصانہ انداز میں نمائندگی کا حق بھی اداکررہی ہے۔