|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

جھل مگسی : ڈسڑکٹ کونسل جھل مگسی کے انتخابات مکمل نوابزادہ علی رضا خان مگسی بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب جبکہ وائس چیئرمین سردار جلال خان لاشاری منتخب۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں ضلعی کونسل جھل مگسی کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں انتخابات کا عمل شروع ہوا سب سے پہلے رٹرننگ آفسیر جھل مگسی عبدالحمید کورائی نے تمام ممبران سے حلف لیا ۔

اس کے بعد انتخابات شروع ہوئے جو کہ مگسی پینل سے نوابزادہ علی رضا خان مگسی ضلعی چئیرمین کے امیدوار جبکہ مدمقال پینل سے نوابزادہ سالار خان مگسی ضلعی کونسل کے چئیرمین کے امیدوار تھے جبکہ وائس چئیرمین کے امیدوار مگسی پینل سے چیف سردار جلال خان لاشاری جبکہ مدمقابل پینل طالب حسین مگسی تھے۔

اس موقع ہر انتخابات میں مگسی پینل کے امیدوار نوابزادہ علی رضا خان مگسی اور وائس چیئرمین سردار جلال خان لاشاری نے 19/ 19 ووٹ لیکر بھاری اکثریت منتخب ہوئے جبکہ مدمقابل پینل کے امیدوار نوابزادہ سالار خان مگسی اور وائس چئیرمین طالب حسین مگسی نے 3/ 3 ووٹ لئے اس موقع منتخب چئیرمین نوابزادہ علی رضا خان مگسی اور وائس چئیرمین سردار جلال خان لاشاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے اور ہماری ترجیحات میں بجلی۔پانی۔روڈ۔صحت سمیت دیگر عوام کو بنیادی ضروریات کے لیے کوشاں رہیں گے۔