|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

اوتھل: ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے انتخابات میں جام گروپ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین نے میدان مار لیا،سردار عبدالرشید پھوراء چیئرمین منتخب اورچیف ثرائبل غلام فاروق شیخ وائس چیئرمین منتخب، دونوں نے 24،24 ووٹ حاصل کئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں جام گروپ نے میدان مار لیا،سردار عبدالرشید پھوراء 30 میں سے 24ووٹ اوروائس چیئرمین کی نشست کے سردار غلام فاروق شیخ نے بھی 24 ووٹ حاصل کئے ان کے مدمقابل لسبیلہ عوامی اتحاد اور بھوتانی گروپ کے مشترکہ امیدوار عاصم کاظم رونجھو نے 4 اور شفیع محمد انگاریہ نے 5 ووٹ حاصل کئے۔ قبل ازیں حلف برداری اور الیکشن کا مرحلہ مکمل کیاگیا۔