|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازنے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے نفرتی عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے پرشدید دکھ ہوا، واقعے سےدنیا بھرکےمسلمانوں کوشدیدصدمہ ہوا۔

مریم نواز نے کہا کہ اظہارآزادی کےنام پرتعصب کومسترد کرناچاہیے۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے پہلے روز سویڈن کے دارالحکومت کی ایک مرکزی مسجد کے سامنے عراق سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ پناہ گزین سلوان مومیکا نے قرآن پاک کو آگ لگانے کی جسارت کی تھی۔ملعون شخص نے یہ ناپاک جسارت پولیس اور سکیورٹی فورسز کے حفاظتی حصار میں انجام دی۔

 

ملعون سلوان مومیکا نے آئندہ 10 دنوں میں سویڈن میں عراق کے سفارتخانے کے سامنے عراق کے جھنڈے سمیت قرآن کا نسخہ دوبارہ نذر آتش کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم ممالک میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور چند ممالک نے اپنے سفیروں کو سوئیڈن سے واپس بلا لیا جبکہ کئی ممالک نے سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔