|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

مستونگ:  جمعیت علماء اسلام گرینڈ الائنس اور اتحادیوں نے سینئر قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعدضلع کونسل کے انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعیت علماء اسلام گرینڈ الائنس اور اتحادیوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابی عمل میں سنگین نقائص پائے گئے جسکا نقصان جمعیت علماء اسلام گرینڈ الائنس اور دیگر اتحادیوں کے پینل کو ہوا۔

اور مذکورہ نقائص کا فائدہ مخالف پینل کو پہنچایا گیا ،الیکشن کمیشن اس معاملے میں مکمل طور پر جانبدار ثابت ہوا اس ضمن میں انتخابی نتائج کو چیلنج کیا جائے گا اورکسی کو عوام کی رائے اور مینڈینٹ کو چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔