|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

پنجگور: پنجگور نیشنل پارٹی اور جمعیت کے زیر اہتمام ضلع کونسل کی چیئرمین شپ اور وائس چیئرمین شپ پر کامیابی پر تہنیتی پروگرام زیمل ہاوس چتکان میں منعقد ہوا اتحاد میں برکت ہے جمعیت کے ساتھ مستقبل میں بھی اتحاد قائم رہے گا پنجگور میں جو کروڑوں روپے کی پی ایس ڈی پی ہے یہ نمائندوں کی زاتی مفادات کی عکاس ہے۔

اسپتالوں میں عوام کو سہولت میسر نہیں پانی کا نظام درہم برہم ہے ادارے مفلوج ہوکر اپنی اہمیت کھو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی اور جمعیت کے رہنماؤں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری پھلین بلوچ جے یو آئی کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح بلوچ نومنتخب چیرمین عبدالمالک صالح نومنتخب وائس چیرمین فہد عطاء، حاجی عبدالعزیز حاجی عطاء اللہ بلوچ گہرام شریف چیرمین شعیب شیر علی وزیر چیرمین میونسپل کمیٹی تسپ عبدالرحمن ملازئی اور دیگر کی تہنیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت اور کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جہنوں نے ثابت قدم رہ کر سرکاری مشینری کا مقابلہ کرکے کامیابی حاصل کرلیا نومنتخب چیرمین اور وائس چیرمین سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں پر سرف کرینگے سازشوں کا مقابلہ اتحاد واتفاق سے ممکن ہے آج پنجگور نے ثابت کردیا ہے کہ شعور کی جیت ہوتی ہے۔

جیت زبردستی حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے ہمیشہ اتحادواتفاق کو سبوتاز کرنے والی قوتوں کو شکست ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے سیاسی ورکروں کو بائی پاس کرکے پنجگور کا سودا چار کروڑ اور چند دکانوں کے لیے لگایا تقسیم کی سیاست نے پنجگور کو نقصان پہنچایا آہو سب ملکر نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرینگیانہوں نے کہا کہ آج ایک ظالم اور ڈکیٹر کو شکست ہوئی ہے جو نہ روایتوں کا خیال رکھتا ہے اور نہ سیاست اور اصولوں کو خاطر میں لاتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی چیرمین شپ عوام کی امانت ہے یونین کونسل کے چیرمینوں اور کونسلران کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے مراعات کو ٹکراکر سوچ وفکر کا ساتھ دیا مقررین نے کہا کہ نظریہ اور فکر کی جیت ہوئی ہے۔

اور یہ جیت معمولی نہیں ہے بلکہ یہ ایک انقلاب ہے انہوں نے کہا کہ کامیابی کا جشن اس وقت منانا چائیے جب زمہ داران اپنی زمہ داریوں سے عہدہ براہونگے انہوں نے کہا کہ نظریہ اور فکر کو مذید آگے لیکر جانا ہے پنجگور سے منتخب نمائندے نے سیاسی ورکروں کو بھکاری بنادیا ہے سیاسی ورکروں کو فکر سے منسلک ہوکر سیاسی سوچ کو پروموٹ کرنا ہے یہ کیسے نمائندگی ہے جو ٹھیکداری کرے اور بجری اور بلاک بھی بیچے بی بگر اور گہرام کی طرح روایتوں کو زندہ رکھنا ہے غلامی کی زنجیروں کو تھوڑنا ہے انہوں نے کہا کہ ٹوکن اور پلاٹ کی سیاست کرنے والے نوشتہ دیوار پڑھ لیں پنجگور کے عوام باشعور اور غیور ہیں وہ مذید عزت نفس جیسے آزمائشوں سے دوچار ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔