|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

پنجگور: پنجگور ڈسٹرکٹ کونسل کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مراحل مکمل ہوا جس میں نیشنل پارٹی کے نامزد ڈسٹرکٹ چیئرمین کے امیدوار عبدالمالک صالح بلوچ نے 14 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ بی این پی عوامی کے نامزد ڈسٹرکٹ چیئرمین امیدوار حاجی محمد طاہر 10ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مراحل کے سلسلے میں آج صبح ساڑھے گیارہ بجے سات مخصوص کامیاب امیدوار کسان مزدور اقلیتی کونسلران کو اسسٹنٹ کمشنر اسد بلوچ نے حلف لیا بعد ازاں 20 یوسی چیئرمین سمیت 7 ڈسٹرکٹ ممبران نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں اپنے ووٹ ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین و وائس چیئرمین کیلئے کاسٹ کئے۔

بلدیاتی الیکشن میں الیکشن لڑنے والے نیشنل پارٹی اور انکے اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام نے ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین کیلئے نیشنل پارٹی کے عبدالمالک صالح بلوچ کو جبکہ وائس چیئرمین کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے فہد عطا کو نامزد کیا تھا اور دوسری جانب مد مقابل بی این پی عوامی اور انکے اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی نے ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین کیلئے بی این پی عوامی کے حاجی محمد طاہر کو جبکہ وائس چیئرمین کیلئے ثنا اللہ بلوچ کو نامزد کیا تھا ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین و وائس چیئرمین کے الیکشن کے دوران پولیس اور لیویز کی نگرانی میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے پولنگ میں پنجگور کے 27 منتخب کونسلران نے اپنے ووٹ پول کئے جس میں 14 ووٹ نیشنل پارٹی کے ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ و وائس چیئرمین کیلئے انکے اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے فہد عطا نے بھی 14 ووٹ لے کر غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب قرار دیئے گئے۔

جبکہ بی این پی عوامی کے و انکے اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین بی این پی عوامی کے حاجی محمد طاہر بلوچ نے 10 اور وائس چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثنااللہ نے 10 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ 3 ووٹ خراب قرار پائے گئے۔