|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

کوئٹہ: سوراب میں ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئر مین کا انتخاب برابر ٹاس کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عبد الواحد ہارونی ڈسٹرکٹ چیئر مین جبکہ پیپلز پارٹی کے میر خدائے رحیم رودینی وائس چیئر مین منتخب ہو گئے ۔

جمعرات کو ڈپٹی کمشنر سوراب نے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو نے والے کونسلران سے حلف لیا جس کے بعد چیئر مین اور وائس چیئر مین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ چیئر مین کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے عبد الواحد ہارونی اور جمعیت علماء اسلام کے نور احمد ریکی کے درمیان مقابلہ 16۔16ووٹوں سے برابر ہو گیا ۔

جس کے بعد الیکشن کمیشن کے قوانین کے تحت ٹاس کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے عبد الواحد ہارونی کامیاب ہو گئے جبکہ وائس چیئر مین کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے میر خدائے رحیم دودینی 17ووٹ لیکر کامیاب جبکہ جمعیت علماء اسلام کے میر گل فراز سلمانی 15ووٹ حاصل کر سکے ۔