|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

خضدار: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء وچیف آف جھالاوان و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کو جو کامیابی ملی یقینا وہ کامیابی تاریخی ہے،اس کے نتائج آنے والے انتخابات پر بھی مثبت انداز میں پڑینگے،یہ کامیابی کسی کی ذات کی نہیں بلکہ پوری جماعت اور جماعتی کارکنوں کی ہے  ۔

امید ہے پارٹی کے نو منتخب چیئرمین وڈپٹی چیئرمین صاحبان عوامی اعتماد پر پورا اتر تے ہوئے اپنے اپنے اضلاع میں ترقی و خوشخالی کے جال بچھائیں گے ضلع خضدار میں میر صلاح الدین زہری اور محمد اقبال مینگل کی کامیابی ہمارے لئے باعث فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خضدار میں چیئرمین و وائس چیئرمین کے انتخاب میں پارٹی اور اتحادیوں کی کامیابی کی خوشی میں جھالاوان ہاوس خضدار میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا جلسہ عام سے نو منتخب چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار میر صلاح الدین زہری،سابق چیئرمین آغا شکیل احمد درانی،میر عبدالرحمن زہری،عید محمد ایڈووکیٹ،حاجی محمد اقبال مینگل محمد اسماعیل زہری،جمیل قادر،رفیق سجاد،عبداللہ آزاد،میر طریل جتک اور حاجی الہی بخش زہری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا  ۔

چیف آف جھالاوان نواث ثناء￿ اللہ خان زہری نے ضلع خضدار سمیت بلوچستان بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کو کامیاب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عزت اور زلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں بے شک اللہ جسے چائیے عزت سے نوازے بلوچستان بلخصوص خضدار میں اللہ تعالی نے کامیابی کی صورت میں ہمیں عزت دی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کیا جب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہوا تو میں نے تعلیمی انقلاب کو اولیت دی پورے بلوچستان کو یکساں ترقی دینے کی کوشش کی خضدار میں میڈیکل کالج،یونیورسٹی،اور وومن یونیورسٹی کا تحفہ دیا  ۔

مگر افسوس میری حکومت کو ختم کرنے کے لئے ہر قوم پرستوں سے لیکر مذہبی جماعت تک سب نے اپنا حصہ ڈالا بلوچستان میں ترقی کی جو بنیاد ہم نے رکھی اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے سے قبل انہی قوتو ں نے میری حکومت ختم کروانے میں کردار ادا کرتے ہوئے بلوچستان کو پسماندگی کی جانب دھکیل دیا نواب ثناء￿ اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ ضلع خضدار میں سب سے پسماندہ علاقہ تحصیل وڈھ ہے میں وڈھ کے عوام کا مقروض ہوں کیونکہ میں اپنے دور اقتدار میں وڈھ کو ایک خصوصی پیکج دینا چا ہ رہا تھا اس پر کام آخری مراحل میں تھا  ۔

مگر افسوس اسے پورا ہونے نہیں دیا گیا بحرحال ہم حق پر تھے سچائی کا ساتھ دے رہے تھے اس لئے آج اللہ تعالی نے ہمیں سرخ روکر کے ایک ایسی تاریخی کامیابی دلا دی میں بلوچستان بھر بلخصوص خضدار وڈھ زہری نال اور کرخ کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی انہیں مایوس نہیں کرئینگے انہوں نے منتخب ضلعی چیئرمینوں کو ہدایت کی کہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں عوام کے مسائل کو ان کے دیلیز پر حل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ عوام نے ہمیں ترقیاتی ویڑن کی بدولت یہ کامیابی دلا دی ہے۔