|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

کوئٹہ: سینئرسیاستدان ورند قبائل کے سربراہ رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کاآخری معرکہ رند پینل نے اپنے نام کرلیا،کچھی میں عوام کا رند پینل پر اعتماد حقیقی نمائندہ ہونے پر مہر ثبت کرتاہے،ضلع کچھی کی عوام،قبائلی عمائدین،کونسلران سمیت تمام مکتبہ فکر کی جانب سے اعتماد کے اظہار پر شکر گزار ہیں کچھی میرا حلقہ انتخاب ہے۔

عوام نے جب بھی اعتماد کیاہے ان کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سردارخان رند،نومنتخب چیئرمین کچھی میر بیبرگ رند،وائس چیئرمین محمداقبال سولنگی ودیگر بھی موجود تھے۔

سرداریارمحمدرند نے کہاکہ ضلع کچھی بولان کے عوام نے ایک پھر مجھ پر اعتماد کا اظہار کہ یہ ثابت کردیا کہ ہم حقیقی نمائندے ہونے کے ساتھ حلقے ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں سردار یار محمد رند نے رند پینل کے امیدوار میر بیبرک رند کی ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے محمد اقبال سولنگی منتخب ہونے پر حلقے کی کامیابی قرار دے دی حلقے عوام نے مجھ پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرنے پر تمام لوگوں کو شکریہ ادا کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ جس طرح پہلے حلقے کی عوام خدمت کی ہے ۔

وہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے والے کونسلروں نے میربیبرک رند کو کامیاب قرار دیکر حلقے کی حقیقی نمائندے کا انتخاب کیا،سرداریارمحمدرند نے کہاکہ رندپینل نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کے ساتھ مشکل حالات میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کے حقوق کیلئے بھرپور آواز بلند کی ہے،کچھی میں عوام کا رند پینل پر اعتماد حقیقی نمائندہ ہونے پر مہر ثبت کرتاہے،ضلع کچھی کی عوام،قبائلی عمائدین،کونسلران سمیت تمام مکتبہ فکر کی جانب سے اعتماد کے اظہار پر شکر گزار ہیں کچھی میرا حلقہ انتخاب ہے عوام نے جب بھی اعتماد کیاہے ان کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائی۔