|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

کوئٹہ: غلام نبی بگٹی ڈسٹرکٹ چیئرمین جبکہ میر جمال خان وائس چیئر مین ڈیرہ بگٹی منتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ضلع ڈیرہ بگٹی کے کونسلران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی ۔

جس کے بعد ضلعی چیئرمین او ر وائس چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میر سرفراز بگٹی پینل کے وڈیرہ غلام نبی بگٹی 14 ووٹ لے کر چیئرمین جبکہ سرفراز بگٹی پینل کے میر جمال خان 14 ووٹ وائس چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل ڈیرہ بگٹی منتخب ہوگئے ۔