|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں حمایت یافتہ امیدواران کی کامیابی پر ڈیرہ بگٹی کے کونسلران اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے ۔

یہ کامیابی دراصل اہلیان ڈیرہ بگٹی کے بھر پور اعتماد کی غمازی کرتا ہے کہ قوم میں سیاسی جمہوری سوچ وفکر پروان چڑھ چکی ہے اپنی عوام کے ساتھ ملکر ایک ایسے سیاسی جمہوری نظام کی داغ بیل ڈال رہے ہیں جس کا محور عوامی مفادات ہوگا ان خیالات اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ۔

انہو ں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں وڈیرہ غلام نبی شمبانی کو چیئرمین جبکہ میرجمال خان کلپر کو وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں جس طرح منتخب کونسلران نے ہم پر اعتماد کااظہار کیا اس پر ہم انکے انتہائی مشکور ہیں ڈیر ہ بگٹی کے عوام نے ہم پر ہمیشہ یقین کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے ۔

ایک بار پھر عوامی طاقت کے ذریعے ہم نے کامیابی حاصل کی ہے دراصل ڈیرہ بگٹی کے عوام نے طویل عرصہ قبل ہی غلامی کے زنجیریں توڑ پھینکی تھی آج یہ امر قابل ستائش ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے عوام سیاسی جمہوری سیاست پر یقین رکھتے ہوئے اپنا حق رائے دہی اپنی مرضی اور منشا سے استعمال کررہے ہیں اور یہ وہ ان تمام سیاسی وجمہوری سوچ اور فکر رکھنے والوں کی جدوجہد کا ثمر ہے جنہوں نے قوم کو یہ باور کروایا کہ ان کے حقوق اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے کہا کہ آج عوامی فیصلے نے ایک بار پھر ڈیرہ بگٹی میں جمہوری سیاست کا علم بلندکیا ہے ہم ڈیرہ بگٹی کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آنے والا وقت انکی ترقی اور خوشحالی کا ہوگا۔