|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

کوئٹہ: اقوام مینگل وڈھ نے جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے ایف سی قلات اسکاوٹس کے اہلکار لوگوں کو تلاشی کے بہانے تنگ کررہی ہیں قومی شاہراہ اور وڈھ بازار کے آس پاس کے آبادیوں میں بے۔

جا گشت اور جامع تلاشی سے پورے علاقے میں ایک خوف کا ماحول پیدا ہوا ہے اقوام مینگل نے جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے وڈھ میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے لیے ایف سی قلات اسکاوٹس کو ان ڈیتھ اسکاڈ کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے اور ان نوگو ایریاز کو ختم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے مگر ایف سی بھاری بھر کم فورس کے ہوتے ہوئے ان نوگو ایریاز میں ایکشن لینے کے بجائے مینگل کوٹ،وڈھ بازار اور قریبی آبادیوں میں عام شہریوں کو تلاشی کے نام پر ازیت میں مبتلا کردیا ہے۔

بلوچستان میں امن و امان کے نام پر اربوں کی بجٹ کھانے والے ایف سی قلات اسکاؤٹس نے ہمیشہ امن و امان قائم کرنے کی بجائے تماشی کا کردار ادا کیا ہے ایف سی وڈھ میں چند روز سے بے گناہ افراد کی بلاوجہ گھنٹوں گرفتاری کے نام پر انہیں ازیت میں ڈال کر کسی اور کے سازش حصہ بن کر انہیں خوش کرنے کے لیے امن و امان کے نام پر ایک ڈراما رچائی ہوئی ہیں یہ تمام سازشیں ایک منصوبے کے تحت ہورہی ہیں اور وڈھ کے حالات ایف سی کے ہاتھوں خراب کرنے کی گھنونا کھیل شروع کردیا گیا ہے ایف سی وڈھ کے حالات پر سالوں سے خاموشی اختیار کرچکا ہے ۔

اور اب پہلے کی طرح کشیدہ حالات میں ایک اپنے من پسند فریق کو خوش کرنے اور انہیں مکمل سپورٹ کررہی ہیں اقوام مینگل نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پورا مینگل قبیلہ وڈھ میں موجود ہے لہزا فورسز قبائل کو بلاوجہ تنگ کرنے سے گریز کریں اور لوگوں کو اشتعال مت دلائیں انہوں نے کہا کہ اگر ایف سی قلات سکاوٹس میں اتنی جرئت ہے تو وہ قومی شاہراہ سے نیچے اتر کر ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کریں جو علاقے ان کے لیے سالوں سے نوگو ائریا کی شکل میں موجود ہے دہشت گردوں نے سالوں سے وڈھ کے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے وڈھ میں بھتہ خوری قتل غارت پر ایف سی کی خاموشی اور امن و امان قائم کرنے کی ناکامی کسی سوالیہ نشان سے کم نہیں جاری بیاں میں کہا گیا ہے ۔

فورسز لوگوں کی داد رسی کرنے کی بجائے انہیں سالوں سے ڈاکووں اور چوروں کی رحم کرم پر چھوڑدیا ہے آج اگر وڈھ کے حالات خرابی کی طرف جارہے ہیں تو اس کی بڑی وجہ ان دہشت گردوں کی مکمل سپورٹ ہے اور ایف سی نہیں چاہتی کہ وڈھ میں امن وامان قائم ہواقوام مینگل نے اعلی سرکاری حکام آئی جی ایف سی سے اپیل کی ہے کہ ایف سی قلات اسکاوٹس کو کشیدہ حالات کو مذید ہوا دینے اور قبائل کو اشتعال دلانے کی کوشش سے دور رکھیے بصورت دیگر حالات کی خرابی کی تمام تر زمہ داری ایف سی پر عائد ہوگی اقوام مینگل نے وزیر اعظم پاکستان وفاقی وزیر داخلہ چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ایف سی قلات اسکاوٹس کو کشیدہ حالات کو مذید ہوا دینے اور قبائل کو اشتعال دلانے کی کوشش سے دور رکھیے بصورت دیگر حالات کی خرابی کی تمام تر زمہ داری ایف سی قلات اسکاوٹس پر عائد ہوگی۔