|

وقتِ اشاعت :   July 7 – 2023

کوئٹہ : بلوچستان کے 35اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع کونسلوں میں چیئر مین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوگیا،13 اضلاع میں مختلف پینل،اتحاداور آزاد امیدوار کامیاب ہوئے،پاکستان پیپلز پارٹی 6 ضلع کونسلز کی چیئرمین شپ حاصل کرکے آگے رہی۔

جمعیت علما اسلام (ف) اور بلوچستان عوامی پارٹی چار،چار،بی این پی نے تین اضلاع میں میدان مار لیا،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی دو، دو اضلاع اور پی ٹی ائی ایک ضلع میں ڈسٹرکٹ چیئر مین کی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے 35اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں چیئرمین اور وائس چیئر مین برائے ضلعی کونسل کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں منتخب ہونے والے کونسلران نے اپنے ووٹوں کے ذریعے چیئرمین اور وائس چیئر مین کا انتخاب کیا۔

جمعرات کی رات گئے تک موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل خاران میں بی این پی کے جمعہ خان کبدانی چیئرمین اور جے یو ائی کے محسن ظاہر وائس چیئر مین، ضلع کونسل نوشکی سے بی این پی کے محمد علی مینگل چیئر مین اور بی این پی کے بشیر احمد گورگیج وائس چیئر مین منتخب ہوئے،ضلع کونسل گوادر سے بی این پی کے معیار جان نوری چیئر مین اور اتحادی گروپ کے ہوت نعمت اللہ وائس چیئر مین،ضلع کونسل قلات سے پاکستان پیپلز پارٹی اور چار جماعتی اتحاد کے آغا عرفان کریم چیئر مین اور چار جماعتی اتحاد کے میر مقبول لانگو وائس چیئر مین منتخب ہوئے،ضلع کونسل مستونگ سے نیشنل پارٹی اور پی پی پی کے مشترکہ امیدوار قاسم سر پرہ چیئر مین اور میر صادق کرد وائس چیئر مین ضلع کونسل سبی سے ڈومکی گروپ کے بجار خان دومکی چیئر مین اور امان اللہ مری وائس چیئر مین منتخب ہوئے، ضلع کونسل ہرنائی سے پشتون خواملی عوامی پارٹی ملک عبدالسلام چیئر مین اور ملک عمل خان ترین وائس چیئر مین،ضلع کونسل دکی سے آزاد پینل کے خیر اللہ ناصر چیئر مین اور خان شادوزئی وائس چیئر مین منتخب ہوئے،ضلع کونسل کوہلو سے نصیب اللہ گروپ کے نثار احمد مری چیئر مین اور وڈیرہ غازی خان وائس چیئر مین ضلع کونسل کچھی سے رند پینل کے سردار زادہ بیبرگ رند چیئر مین اور محمد اقبال سولنگی وائس چیرمین منتخب ہوئے، ضلع کونسل اوستہ محمد سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سالار خان جمالی چیئر مین اور غلام مصطفی رند وائس چیئر مین،ضلع کونسل سوراب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالواحد ہارونی چیئر مین اور خدائے رحیم رودینی وائس چیئر مین منتخب ہوئے۔

ضلع کونسل نصیر آباد سے لہڑی گروپ کے فرید اللہ لہڑی چیئر مین اور اللہ بچایہ کھوسہ وائس چیئر مین،ضلع کونسل پشین سے جے یو آئی کے سید الشکور آغا چیئر مین اور پی کے میپ کے منظور احمد اچکزئی وائس چیئر مین منتخب ہوئے، ضلع کونسل واشک سے دوست محمد پینل کے میر الہی بخش چیئر مین اور حاجی داود خان وائس چیئر مین،ضلع کونسل پنجگور سے نیشنل پارٹی کے عبدالمالک صالح چیئر مین اور فہد عطا وائس چیئر مین منتخب ہوئے، ضلع کونسل ژوب سے آزاد امیدوار محمد خان چیئر مین اور محمد ابراہیم وائس چیئر مین، صحبت پور سے پی پی پی کے محمد علی کھوسہ چیئر مین اور فہد احمد خان وائس چیئر مین منتخب ہوئے،ضلع کونسل جھل مگسی سے بی اے پی کے علی رضا مگسی چیئر مین اور جلال خان لاشاری وائس چیئر مین ضلع کونسل لورالائی سے بی اے پی کے اصغر خان اتمان خیل چیئر مین اور مسلم لیگ ن کے خوشحال خان وائس چیئر مین منتخب ہوئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قلعہ عبداللہ میں جمعیت علماء اسلام کے دین محمد ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئر مین جبکہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے محمد اکبر کاکڑ وائس چیئر مین منتخب ہوگئے، چمن میں جمعیت علماء اسلام کے امان اللہ ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئر مین جبکہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے مجید خان اچکزئی وائس چیئر مین منتخب ہوئے، قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علماء اسلام کے پائند خان چیئر مین،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے احسان اللہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے،ضلع شیرانی میں پشتونخواء میپ کے داؤدخان شیرانی ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین جبکہ جمعیت علماء اسلام کے مولوی آدم خان حریفال وائس چیئرمین منتخب ہوئے، بارکھان میں سردار گروپ کے سردار زادہ عبدالغفور ڈسٹر کٹ کونسل کے چیئرمین جبکہ سردار گروپ کے وڈیرہ شاہ نواز وائس چیئرمین منتخب ہوگئے،موسیٰ خیل میں پی ٹی آئی کے عالم خان ضلعی کونسل کے چیئرمین جبکہ ڑغ انقلاب کے رحمت جان وائس چیئر مین منتخب ہوگئے۔

زیارت کی ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین کی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالستار جبکہ وائس چیئرمین کی نشست پر بی اے پی کے حبیب اللہ کاکڑمنتخب ہوئے،چاغی میں خان سنجرانی پینل کے داؤدسنجرانی ڈسٹرکٹ چیئر مین جبکہ خان سنجرانی پینل کے اسفند یار یار محمد زئی وائس چیئر مین منتخب ہوگئے،ڈیرہ بگٹی میں سرفرازبگٹی پینل کے غلام نبی مری ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین جبکہ سرفرازبگٹی پینل کے میر جمال خان وائس چیئرمین منتخب ہوگئے،ضلع جعفر آبادکی ڈسٹرکٹ کونسل میں پیپلزپارٹی کی راحت فائق جمالی چیئر پرسن جبکہ پیپلزپارٹی کے ہی نظر محمد کھوسہ وائس چیئر مین،خضدار میں پیپلزپارٹی کے حاجی صلاح الدین ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئر مین جبکہ جھالاوان عوامی پینل کے محمداقبال مینگل وائس چیئر مین منتخب ہوئے،ضلع لسبیلہ میں جام گروپ کے عبدالرشید ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئر مین جبکہ جام گروپ کے ہی غلام فارق وائس چیئر مین منتخب ہوئے،حب میں بھوتانی گروپ کے محمدابراہیم چیئرمین جبکہ بھوتانی گروپ کے ہی کمال خان وائس چیئر مین منتخب ہوگئے،ضلع کیچ میں پیپلزپارٹی کے میر ہوتمان ضلع کونسل کے چیئر مین جبکہ پیپلزپارٹی کے باہر جمیل وائس چیئر مین منتخب ہوگئے،آواران میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی نصیر بزنجو ضلع کونسل کے چیئر مین جبکہ میر پیر جان بلوچ وائس چیئر مین منتخب ہوئے۔