|

وقتِ اشاعت :   July 7 – 2023

روس میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ریاستی خبر رساں ایجنسیوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے بتایا ہے کہ چاپائیوسک شہر کے پرومسینٹیز پلانٹ میںدھماکے کے باعث آٹھ افراد زخمی ہوئے، جن میں سے چھ کی موت ہو گئی۔ فوری طور پر دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔

روسی میڈیا کے مطابق Promsintez پلانٹ صنعتی دھماکہ خیز مواد اور کیمیکل بنانے والا ہے جو امونل، نائٹرک ایسڈ، ٹیکنیکل سلفیورک ایسڈ، دھماکہ خیز کارتوس ڈیٹونیٹرز اور دیگر مصنوعات میں مہارت رکھتا ہے۔

 

جمعے کا مہلک دھماکا ان متعدد میں سے ایک ہے جو حال ہی میں روسی دھماکہ خیز مواد کی فیکٹریوں میں ہوئے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ بھی روس کے وسطی علاقے تمبوف میں دھماکہ خیز مواد کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مئی میں ماسکو سے 1,000 کلومیٹر مشرق میں واقع پرم کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد کے پلانٹ میں دو کارکن مارے گئے تھے۔