|

وقتِ اشاعت :   July 7 – 2023

کراچی/کوئٹہ: کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کی سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر شعیب نوشروانی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

حاجی علی مدد جتک نے میر شعیب نوشروانی کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی میر شعیب نوشروانی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقہ کے دوست احباب اور خیال دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کروں گا کراچی حاجی علی مدد جتک کی میر شعیب نوشروانی سے ملاقات۔

میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماں چیف آف بنگلزئی سردار نور احمد بنگلزئی حاجی ملک شاہ گورگیج نے بھی میر شعیب نوشروانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماں نے میر شعیب نوشروانی کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر میر شعیب نوشروانی نے حاجی علی مدد جتک سردار نور احمد بنگلزئی حاجی ملک شاہ گورگیج کا شکریہ ادا کیا۔