|

وقتِ اشاعت :   July 7 – 2023

کوئٹہ : بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں ضلع کونسل انتخابات کے نتائج کے مطابق بی این پی نے گوادر نوشکی ڈسٹرکٹ کونسل الیکشن میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر محمد علی خان مینگل ضلع چیئرمین حاجی بشیر احمد گورگیج وائس چیئرمین منتخب تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ہال میں ضلع نوشکی کے ڈسٹرکٹ کونسل کے کل 24 اراکین میں سے 22 ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کئے۔

بی این پی کے امیدوار برائے چیئر مین میر محمد علی خان مینگل اور وائس چیئر مین حاجی بشیر احمد گورگیج اور جبکہ جمعیت و اتحادیوں کے امیدوار برائے ڈسٹرکٹ چیئر مین سردار زادہ خلیل حسنی اور وائس چیئر مین میر عبدالرحمن لانگو تھے، ڈسٹرکٹ کونسل کے اراکین سے حلف لینے کے بعد انتخابی ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ انتخابی نتائج کے مطابق بی این پی کے امیدوار میر محمد علی خان مینگل نے 12 ووٹ اور جبکہ مدمقابل جمعیت و اتحادیوں کے امیدوار سردار زادہ خلیل حسنی 9 ووٹ حاصل کئے، جبکہ ایک ووٹ بوگس قرار پائے اس طرح بی این پی کے امیدوار میر محمد علی خان مینگل ڈسٹرکٹ چیئر مین نوشکی منتخب ہوئے، اور جبکہ وائس چیئر مین کے نشست پر بی این پی کے امیدوار حاجی بشیر احمد گورگیج نے 11 ووٹ اور مدمقابل امیدوار میر عبدالرحمن لانگو 8 ووٹ حاصل کئے اور 3 ووٹ بوگس قرار پائے اس طرح بی این پی کے حاجی بشیر احمد گورگیج ڈسٹرکٹ وائس چیئر مین منتخب ہوگئے۔

اس موقع پر پولیس اور لیویز فورس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے، کامیابی کے بعد بی این پی کے کامیاب ڈسٹرکٹ چیئر مین میر محمد علی خان مینگل اور وائس چیئر مین حاجی بشیر احمد گورگیج کو ہار پہنائے، گوادر میں ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین کے لئے سید معیار جان نوری جبکہ وائس چیئرمین کے لئینعمت اللّٰہ ہوت بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔بلوچستان بھر کی طرح ضلع گوادر میں بھی بلدیاتی الیکشن کا آخری مرحلہ جمعرات کو مکمل ہوا،پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال گوادر میں ڈسٹرکٹ کونسلران کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر و اے ڈی سی ذوہیب الحق نے کونسلران سے حلف لیا، حلف برداری تقریب کے بعد ڈسٹرکٹ کونسل گوادر کے لیے انتخابات منعقد ہوئی جہاں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران نے اپنے ووٹ کاسٹ کیئے، ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین کے لئے سید معیار جان نوری جبکہ وائس چیرمین کے لئے نعمت اللّٰہ ہوت بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرع خاران میں بھی بیس اراکین پر مشتمل ضلع کونسل خاران کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ڈسٹرک کونسل کے لئے پولنگ کا انعقادگورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول خاران کے امتحانی ہال میں کیا گیا،پولنگ کے فرائض اسسٹنٹ کمشنر خاران و الیکشن کمیشن محکمہ تعلیم کے عملہ نے سرانجام دئے۔ نتائج کے مطابق بی این پی جمعیت علماء اسلام اور آزاد اراکین کے نامزد امیدوار و رہنما بی این پی حاجی میر محمد جمعہ کبدانی اور جمعیت علماء اسلام کے رہنما میر محسن ظاہر میردوزئی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل خاران کے تمام اراکین سمیت چیئرمین میونسپل کمیٹی میرنورالدین نوشیروانی و دیگر بھی موجود تھے اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے ایس پی خاران محمود احمد نوتیزئی بھی نگرانی کرتے رہے ضلع کونسل خاران کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست کے انتخاب کے دوران بی این پی جمعیت باپ پارٹی کے کارکنان بھی باہر موجود تھے۔