|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2023

چاغی : چاغی میں گھریلوں تنازعہ پر فائرنگ سے ایک خاتون جان بحق دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔لیویز ذرائع کے مطابق چاغی کے علاقے میں گھریلوں تنازعہ پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ 2بچیاں زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد مزید علاج و معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے۔