|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2023

اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے جمعیت علمائے اسلام کے باجوڑ ورکرز کنونشن میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40سے زائد افراد کی شہادت اور 200سے زائد کے زخمی ہونے پر تشویش اور یہ انتہائی دالخراش واقعہ ہے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے-

ان واقعات کا مقصد جمہوریت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے انہوں نے پی ڈی ایم کے سربراہ و جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان و پارٹی رہنماؤں کارکنوں سے اس سانحہ پر اظہار افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا –