|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2023

تمبو : ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر 40 محلہ میر عرض محمد جتک میں گھر کے اندر فائرنگ سے اسحاق واجہ نامی نوجوان قتل ملزم موقع واردات سے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گلاب خان شیخ پولیس ٹیم کے ہمراہ فورا جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنے تحویل میں لے لیا۔
اور ہوسٹ مارٹم کے لیے سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا اور ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید سٹی پولیس کی تفتیش شروع کردی ہے۔