|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2023

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے باجوڑ میں ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جہاد نہیں۔

دہشتگردی اور ریاست پر حملہ ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایاکہ باجوڑ کے ورکرز کنونشن میں مجھے بھی شریک ہونا تھا تاہم آخری لمحات میں میرا جلسے میں شرکت کا پروگرام منسوخ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ باجوڑ جلسے پر حملے کی فوری تحقیقات ریاست کی ذمہ داری ہے، کارکنوں کا مقدس خون اسلام وملک دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہوگا، پرتشدد واقعات کا مقصد جمعیت علمائے اسلام کو پرامن اور آئینی جدوجہد کی راہ سے ہٹانا ہے۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ یہ جمعیت علمائے اسلام پر نہیں جمہوریت پر حملہ ہے، اس کا جواب آئندہ انتخابات میں دیا جائے گا۔