|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2023

کوئٹہ: جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے صدر حافظ محمد حسن شہاب نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور بہاولپور یونیورسٹی میں شرمناک واقع کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان سمیت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کئے گئے اضافے کو واپس لیا جائے 19اکتوبر 2023کو کوئٹہ میں صوبائی سطح پر فکر طلباء کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔

جس کی مہمان خصوصی جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، مرکزی صدر جے ٹی آئی ہدایت اللہ پیر زادہ سمیت دیگر قائدین خطاب کر یں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔
انہوں نے کہا کہ جمیعت طلباء اسلام ملک گیر طلباء نتظیم ہے جس نے ہمیشہ اپنے طلباء کے مسائل کے حل کیلئے جدو جہد کی اور ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

انہوں نے بہاولپور یونیورسٹی واقع کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا واقع نہیں اس سے قبل بھی بلوچستان یونیورسٹی میں ایسا واقع پیش آیا تھا جس کے نتائج سے قوم آج تک بے خبر ہے اگر ذمہ داروں کا تعین کر کے سزا دی جاتی تو آئندہ ایسا واقع رونماء نہ ہو تا بلوچستان یوینورسٹی سمیت نجی تعلیمی اداروں میں فیسوں میں اضافے کے فیصلوں کو واپس لے کر غریب طلباء پر تعلیم کے دورازے بند کرنے کا نوٹس لیا جائے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر مقدس کتابوں اورہستیوں کی توہین کے خلاف اقدامات اٹھاتے ہوئے قانون سازی کی جائے۔