|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2023

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر وفا قی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی شہادت اور معصوم جانوں کا ضیاع قومی نقصان اور افسوسناک لمحات ہے جس سے برداشت نہیں کیاجاسکتاہے۔

یہ بات انہوں نے اتوا ر کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک میں امن اور انسانیت کی بات کی ہے، بے گناہ انسانوں پر حملے کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ناروا حملے ہمارے تحریک کو کمزور نہیں کرسکتے، کفری قوتیں مسلمانوں کے اندر افرا تفری اور ملک میں جنگی حالات پیدا کرنے کے درپے ہیں۔

کفری قوتیں ایسے ناروا عمل کرکے اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گے ان کے لئے جمعیت علماء اسلام کے کارکن اور جیالے ڈٹ کرمقابلہ بھی کرینگے اور جان کے نذرانے دینے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، جمعیت علماء اسلام ان حادثے میں شہید اور زخمیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔