|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے جلسے پر ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے افسوسناک واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی بھی مذہب یا جماعت سے تعلق نہیں رکھتے اور نہ ہی ایسے کاروائیوں میں ملوث لوگ مسلمان کہنے جانے کے لائق ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جلسے اور جلوس کرتی رہتی ہیں اور انہیں حفاظت فراہم کرنا حکومت کا کام ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلع باجوڑ وہ علاقہ ہے جو ایک طویل عرصے تک دہشت گردی کا شکار رہا ہے اب اس علاقے میں پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی مدد سے امن قائم ہو چکا ہے ۔

اور ایسے تخریب کار کاروائیوں سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور ان کا عزم متاثر نہیں ہو سکتا وزیراعلیٰ نے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔