|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جا ری مون سون کی موسلا دھار بارشوں سے گنداوا تا نو تھال اور کوہلو تا سبی قومی شاہراہیں بند ہو نے سے ٹریفک کی روانی معطل رہی۔

محکمہ پی ڈ ی ایم اے کے مطابق اتوار کو دکی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، جعفر آباد، جھل مگسی، قلات، کچھی، کوہلو، خضدار، لورالائی، مستونگ، ماشکیل، پشین، قلعہ سیف اللہ، سبی، صحبت پور، ژوب، زیارت میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جا ری رہا۔ جس کے باعث لینڈ سلائڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہو نے سے گنداوا تا نو تھال اور کوہلو تا سبی قومی شاہراہیں بند ہو نے سے ٹریفک کی روانی معطل ہوکرہ گئی ہے۔
جس کے باعث مسافروں کا شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جبکہ کئی روز بند رہنے کے بعدبولان میں پنجرہ پل اورہرنائی تا سنجاوی کو بحال کر دیا گیا۔محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث بلو چستان کے مختلف اضلاع میں مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔