|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2023

وڈھ: وڈھ کشیدگی میں کمی کے باوجود تعلیم ادارے نہیں کھول سکے دو ہفتوں سے وڈھ بازار میں تعلیمی اداروں کے بندئش سے سینکڑوں کی بچوں کی تعلیم متاثر ضلعی انتظامیہ مسلے کے حل صرف قبائلی رہنماوں کے ہاتھوں میں دیکھ رہی اور اس امید کے ساتھ کہ قبائلی رہنما اس جنگی ماحول کو ختم کرنے میں کامیاب ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وڈھ میں جاری کشیدہ صورتحال اور جنگی ماحول سے وڈھ بازار میں قائم گرلز کالج کلی شیر جان بوائز ہائی اسکول وڈھ انٹر کالج وڈھ لسبیلہ اوتھل یونیورسٹی کیمپس وڈھ سردار منیر جان مینگل پبلک ہائی اسکول گرلز مڈل اسکول سرداری شہر سمیت تمام تعلیمی ادارے گزشتہ دو ہفتوں سے مکمل طور پر بند ہے تعلیمی اداروں کے بندئش سے بچوں کے تعلیم کے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ والدین بھی شدید کوفت سے دوچار ہے کہ بچوں کی تعلیم پہلے ہی مردم شماری کے دوران بھی متاثر ہوئی تھی اور اب وڈھ کے حالات کی وجہ سے بچوں کا تعلیم متاثر ہورہا ہے تعلیم اداروں کے بندئش پر ضلعی انتظامیہ بھی مکمل خاموش نظر آرہی ہیں وڈھ انٹر کالج کے عمارت میں فورس کے جوان ڈھیرے ڈال دئے ہیں۔