دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے نئی پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیفشل اینٹیلجنس سے بنائے گئے ریویوز گوگل کی پالیسیوں کے خلاف ہیں ،انکی اجازت نہیں اور ان کو اسپیم تصور کیا جائے گا۔
گوگل کے مطابق صارفین ایسا کونٹینٹ دیکھیں تواپنی فیڈ میں موجود is_spam نامی فیچر کی مدد سے اس کی نشان دہی بطور اسپیم کریں۔
گوگل کی طرف سے جاری کردہ نئی پالیسی کے مطابق آٹو میٹڈ کونٹینٹ کے بارے میں کہا گیاہے کہ کمپنی آٹومیٹڈ پروگرام یا آرٹیفشل اینٹیلجنس سےلکھے گئے ریویوز کی ہرگز اجازت نہیں دیتی، اگر کسی صارف کو ایسے کونٹینٹ دکھائی دے تو is_spam فیچرکا استعمال کرکے اسپیم مارک کرے،گوگل کی پالیسی شر انگیز، نازیبا اور توہین آمیز مواد کے استعمال سے روکتی ہے۔
گوگل کی جانب سے نئی اَپ ڈیٹ کی گئی پالیسی میں غیر قانونی کونٹینٹ، نقصان دہ لنک یا وہ لنک جو میلویئر، وائرس یا نقصان دہ سافٹ ویئر جیسےہوں وہ سختی سے منع کئے گئے۔
مصنوعی ذہانت اور آٹو میٹڈ کونٹینٹ کی پروڈکٹ ریٹنگ پالیسیز 28 اگست 2023ء سے نافذ العمل ہوگی۔