|

وقتِ اشاعت :   July 31 – 2023

کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلمہ کے نام پر کلمہ گو کا قتل سمجھ سے بالا تر ہے۔

اپنے ایک بیان میں سردار کمال خان بنگلزئی نے مزید کہا ہے کہ پْرامن سیاسی اجتماع میں علماء اور حفاظ کرام بھی موجود تھے اس اجتماع میں دھماکہ ایک سوچھا سمجھا تخریب کاری کا منصوبہ تھا۔ ایسے تخریب کارانہ منصوبوں سے ملک دشمن عناصر عوام کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنااور پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں

جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے واقعات کا سد باب کرے تاکہ ایسے عوامل ملک کے امن و ترقی میں رکاوٹ کا باعث نہ بنیں انہوں نے جمعیت علماء اسلام کی قیادت اور کارکنوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام و زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا فرماتے ہوئے متاثرین کے خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین