|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2023

گوادر: پسنی، ٹورنامنٹ میں شرکت کو جانے والی تربت کی فٹبال ٹیم کی گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 21 زخمی، زخمیوں میں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے لئے اومانی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پسنی میں آل مکران فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کو جانے والی تربت کے فٹبال ٹیم کی گاڑی پسنی ایئر پورٹ کے نزدیک الٹ گئی جس کے نتیجے میں تربت کے معروف کھیلاڑی ملا باقر جاں بحق جبکہ دیگر 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔

جبکہ دیگر دو کھلاڈیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جنہیں ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد کراچی منتقل کیا گیا، حادثے کے نتیجے میں باقر ولد عبداللہ فوت ہوگے جبکہ زخمیوں میں ثابت ولد حسین، شہزاد ولد رفیق، رحیم ولد دادمحمد، کپٹین شمیم ولد محمد اکرم، شبیر احمد ولد محمد سلیم، نوروز ولد احمد، قریش ولد ثابت، اسامہ ولد سرآحمد، نبیل ولد قدیر، نوروز ولد سر آحمد، مزمل ولد ظریف، یوسف ولد امیت، کیا ولد حسین، صدام ولد عبدالغفور، منطور ولد کریم بخش، صمد ولد علی احمد، شیحق ولد رسول بخش اور شہزاد ولد ماشاللہ، شامل ہیں زخمیوں میں بیشتر کا تعلق تربت کے علاقے سنگانی سر سے بتایا جاتا ہے۔