|

وقتِ اشاعت :   August 3 – 2023

برازیل میں افسرکی ہلاکت کے بعد تین ریاستوں میں پولیس کی چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران پنتالیس افراد کو ہلاک کردیاگیا۔ درجنوں افراد کو گرفتار کرکے کثیر تعداد میں ہتھیار قبضے میں لے لیے گئے۔

برازیل میں منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن کے دوران تین ریاستوں میں پولیس نے بھرپور آپریشن کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریوڈی جنریومیں ملزمان اورپولیس کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ جاری رہی جس کے باعث آپریشن میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔

برازیلین فورم آن پبلک سیفٹی کے مطابق باہیا اورریو ڈی جنریو میں برازیل کی دوسری اور تیسری سب سے زیادہ مہلک پولیس فورسزہیں۔ پولیس کے مطابق برازیل کی شمال مشرقی ریاست باہیا میں انیس افراد مارےگئے بتایا گیا ہے کہ درجنوں افراد نے پولیس کارروائیوں کیخلاف گوروجا شہر میں احتجاج کیا۔

 

حکام کے مطابق ساؤ پالومیں پولیس کا آپریشن شیلڈ جاری ہے۔جس میں ہلاکتوں کی تعداد سولہ ہوچکی ،جبکہ اٹھاون افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔ جن کے قبضے سے چارسو کلو منشیات اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔