|

وقتِ اشاعت :   August 3 – 2023

کوئٹہ:  کوئٹہ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق بدھ کی رات کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر مبینہ دہشت گرد تخریب کاری کی غرض سے دھماکہ خیز مواد لیکر جارہا تھا کہ جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس،سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔