|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2023


سبی:  گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے سبی ہرنائی ٹرین کا باقاعدہ ربن کاٹ کر افتتاح کر دیا ہے۔

افتتاحی تقریب میںایم پی اے ملک نصیر شاہوانی ،سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل ،سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارت وال ،ڈی ایس فرید احمد ،کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی ،ڈی آئی جی پولیس سبی رینج علی شیرجھکرانی ،بریکڈیئر ایف سی حافظ شاہد ندیم لاشاری ،ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی سمیت فوجی ،سول اور ریلوے کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی، سبی ہرنائی ٹرین 17 سال بعد آج چار بوگولیوں کو لیکر ہرنائی کے لئے روانہ ہو گئے۔

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے افتتاحی تقریب کے بعدگورنر بلوچستان ملک عبدالوالی کاکڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب شاہ کے قریب ٹرین حادثہ کا دکھ ہوا اللہ تعالیٰ جان بحق ہونے والوں کو جوار رحمت میں اعلیٰ درجات پسماندگاں کو صبر وجمیل عطا فرمائیں اور ذخمیوں کو جلد صحت یاب کرے انہوں نے کہا کہ سبی ہرنائی ریلوے ٹرین کی بحالی عوام کے لئے کسی انقلاب سے کم نہیں ہرنائی قدرتی وسائل کے ساتھ ساتھ زرعی اجناس کی پیداوار میں نمایا ں مقام رکھتا ہے۔

سبی ہرنائی ریلوے ٹرین ٹریک کی بحالی کے لئے تین فیز پر کام کررہے ہے پہلا فیز سبی بابرکچھ، دوسرا فیز بابر کچھ سے ہرنائی اور تیسرا فیز ہرنائی سے کھوسٹ تک چند ماہ میں مکمل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، وفاقی وزیر نوابزادہ میر شاہ دین خان بگٹی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل ، سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال ، رکن صوبائی اسمبلی نصیر احمد شاہوائی کے علاوہ کور کمانڈر بلوچستان ، آئی جی ایف سی سمیت افواج پاکستان ایف سی بلوچستان کے آفیسران کا مشکور ہوں جن کی بہترین حکمت عملی سے آج سبی ہرنائی سیکشن بحال ہوا گورنر بلوچستان ملک عبدالوالی کاکٹر نے مزید کہا کہ ہرنائی سبی ریلوے ٹرین کی بحالی سے عوام کے کئی مسائل حل ہونگے ریل سروس نہ ہونے کہ وجہ سے عوام کو سفری سہولیات سے محرومی کاشکار تھی جبکہ زرعی اجناس سمیت کوئلہ دیگر علاقوں میں لے جانے کے لئے بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کی بحالی سے سبی ہرنائی کی عوام کو ریل کے سستے سفر کی سہولت کے ساتھ ساتھ ہرنائی کے کوئلہ ودیگر معدنیات اور تاز سبزیاں ملک کے دیگر علاقوں میں ریل کے زریعے بھیجی جاسکے گی۔

جس سے علاقائی عوام کو مالی فائدہ ہونے کے ساتھ ساتھ ریلوے کی آمدنی میں بھی اضافہ یقینی ہے گورنربلوچستان ملک عبدالوالی کاکڑ کا مزید کہنا تھا پنجرہ پل پر جلد کام شروع کیا جائے گا جس کے لئے این ایل سی سے بات چیت جاری ہے جبکہ بولان میل کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت اور ریلوے سے رابطے میں ہیں جلد عوام کو خوشخبری دیں گے اس موقع پر بق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ ہماری سابق حکومت میں جب وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت تھے اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق تھے وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری تھے تب سبی میں باقاعدہ سبی ہرنائی سیکشن کی بحالی کا افتتاح ہوا مگر موسمی حالات اور فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بحال نہ ہوسکا انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ریلوے لائن سب سے پہلے ہرنائی سبی اور سبی کوئٹہ نکالی گئی تھے سبی ہرنائی ریلوے لائن آمدروفت کے لئے بہترین راستہ تھا اس وقت ریلوے کو کروڑوں آمدنی ملتی ہے جو پورے پاکستان سے زیادہ تھی 2006میں بندہوا تھا اب دوبارہ بحال ہوا ہے ۔