|

وقتِ اشاعت :   August 8 – 2023


کوئٹہ: محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے ریٹائرڈ آفیسران کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سیکٹری انفارمیشن حمزہ شفقات نے ڈائریکٹر جنرل کامران اسدکے ہمراہ بطورِ مہمان خاص شرکت کی۔

سیکٹری انفارمیشن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محکمہ کیلئے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خدمات قابل ستائش ہیں، احسن طریقے سے سروس پوری کرنے کے بعد باعزت ریٹائرڈ ہونا اعزاز کی بات ہے، آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کے اعتراف میں الوداعی تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ اخبارات کے زمانے سے نیوز چینل اور اب ڈیجیٹل میڈیا و سوشل میڈیا کے اضافہ سے معلومات کی بروقت فراہمی اور حصول آسان ہوچکا ہے تاہم دود جدید کے تقاضوں کے پیشِ نظر ادارے کے آفیسران کو بھی تکنیکی اعتبار سے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا ہوگا تاکہ اس ضمن میں درپیش جیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ ، فیک نیوز و غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈوں کی فوری روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔

سیکٹری انفارمیشن کے مزید کہنا تھا کہ موجودہ ڈائریکٹر جنرل کامران اسد ایک بہترین آفیسر ہیں جن کی سربراہی میں ادارے کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کامران اسد نے بھی اپنے خطاب میں ریٹائرڈ ملازمین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تمام ملازمین ہمارے لیئے قابل عزت اور محترم ہیں محکمہ تعلقات عامہ ا پ کا اپنا ادارہ ہے۔

جس کی ترقی کے لئے ا پ نے اپنے دن رات ایک کئے ، ریٹائرمنٹ کے بعد ا پ کوکوئی پریشانی ا ئے تو ا پ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں ا پ کی ریٹائرمنٹ کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ اس ادارے سے ا پ کا تعلق ختم ہوگیا بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ا پ ہمارے لئے اسی طرح عزت کے قابل ہیں اور ا پ کا اور ہمارا رشتہ پہلے سے بھی ذیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔

تقریب میں سابق ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ منیر جان ،صدر آفیسررز ایسوسی ایشن عنایت الرحمٰن ،جنرل سیکٹری جعفر شاہ اور دیگر آفیسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ الوداعی تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی سیکٹری اطلاعات ہمزہ شفقات نے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسران کو سوینئر پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔