|

وقتِ اشاعت :   August 8 – 2023

مستونگ : مستونگ میں چوری ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔

انتظامیہ امن امان قائم کرنے میں مکمل ناکام اور خواب خرگوش میں ہے،ترجمان پیپلز پارٹی ضلع مستونگ پاکستان پیپلز پارٹی مستونگ کے ضلعی ترجمان نے مزمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ سٹی و گردونواح میں امن امان کی مخدوش صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ مستونگ کو ایک سازش کے تحت چور ‘ ڈاکوئوں کے حوالے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ میں دن بدن چوری ڈاکہ راہزنی اور بد امنی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ اور تشویش کی بات ہے آئے روز بد امنی کے واقعات سے مستونگ کے عوام نہایت ازیت اور خوف میں مبتلاء ہیں انہوں نے کہا کہ مستونگ کے زمیندار تاجر عام شہری سمیت مساجد کے اندر گھس کر مساجد کی بے حرمتی کرکے سامان چوری کرنا روز کا معمول بن چکی ہے پچھلی رات درینگڑھ کے دلخراش واقع نے تو حد کردی جس میں ڈاکو محمد یوسف نامی نوجوان کو شہید کرکے اسکی موٹر سائیکل لے اڑے اسی طرح شہر کے درجنوں واقعات میں بجلی کے کھمبوں سے تار اتار کر لیے جاچکے ہیں چوری راہزنی روز کا معمول بن چکا ہے۔

گزشتہ روز دوپہر چار بجے کے وقت سربازار لوگوں کے بھیڑ میں ہندو تاجر کو لوٹ لیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے ضلعی ترجمان نے ان تمام واقعات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ انتظامیہ امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

ان تمام واقعیات میں انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور اپنے عوام کو ازیت میں رہنے نہیں دیگی بلکہ ہماری پارٹی مستونگ انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ ان واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ضلع میں امن قائم کیا جائے دوسری صورت میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مستونگ کے تمام سیاسی پارٹیز تاجر برادری زمین داران کے ساتھ ملکر مستونگ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرینگے۔