|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2023

سبی: باکمال لوگ،لاجواب سروس 17سال بعد سبی ہرنائی ٹرین سروس بحالی کے صرف ایک دن بعد ہی بند محکمہ ریلوے نے وفاقی وزیر ریلوے وفاقی وزیر انسداد منشیات سمیت دیگر سیاسی شخصیات کو ماموں بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کی مرمت کے لئے کوئٹہ چمن پشین سمیت دیگر ریلوے اسٹیشنوں سے ہزاروں کی تعداد میں ریلوے ملازمین کے زریعے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری رہا۔

17سال بعد 7اگست کو ریلوے اسٹیشن پر گورنر بلوچستان نے سی ہرنائی کے لئے پسنجر ٹرین کا ریبن کاٹ کر افتتاح کیا جو صرف کچالی ریلوے اسٹیشن تک پہنچ سکی ریلوے ریلوے کے مطابق محکمہ ریلوے نے سبی ہرنائی ٹرین کو 17 اگست تک سروس بند رکھنے کا حکم دیا ہے 17 اگست کے بعد ٹرین کو چلانے نہ چلانے کا جائزہ لیا جائے گا،

ہرنائی ٹرین افتتاح کے بعد اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکی ریلوے ذرائع ہرنائی ٹرین کو سبی سے اسپین تنگی تک سفر کرنا تھا،سبی عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ جب سبی ہرنائی ٹرین کو صرف ایک دن کے لئے چلایا گیا تھاتو محکمہ ریلوے نے صرف دن کے لئے لاکھوں روپے خرچ کئے، سیکورٹی کے نام سارا دن عوام کو مشکلات سے دوچار کیا عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے نے جہاں گورنر بلوچستان ،

وفاقی وزیر ریلوے وفاقی وزیر انسداد منشیات ، صوبائی وزیر نصیر احمد شاہوانی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل ، سابق وزیر عبدالرحیم زیارت وال کو ماموں بنایا وہاں سبی ہرنائی کے سینکڑوں افراد کو بھی صرف خواب دیکھا کر مایوسی کا شکار کیا سبی ہرنائی کے عوامی حلقوں نے گورنر بلوچستان وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سبی ہرنائی سیکشن کے فنڈز کی تحقیقات کی جائے اور صرف ایک دن کی ٹرین سروس چلانے کی بھی تحقیقات کی جائے اور ترحیج بنیادوں پر سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کی بحالی کے لئے صرف فوٹو سییشن کی بحالی عملی قدم اٹھایا جائے ۔