|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2023


ژوب : ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں سی ٹی ڈی اور مبینہ حملوں آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 3 حملہ آور ہلاک جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گزشتہ شب مرغہ کبزئی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور نامعلوم حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

جبکہ فائرنگ کے دوران 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ مزید کارروائی سی ٹی ڈی کا عملہ کررہا ہے۔