|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2023

اسلام آباد :قومی اسمبلی میں کوئٹہ ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ کا نام شہید نواب اکبر خان بگٹی کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد یں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کوئٹہ ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ کا نام شہید نواب اکبر خان بگٹی کے نام سے منسوب کرنے کی دو مختلف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔

رکن قومی اسمبلی سمیع الحسن گیلانی اور اسامہ قادری کی جانب سے دو مختلف قراردادیںپیش کی گئیں۔قراردادں میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ ملک اور جمہوریت کے لیے گراں قدر خدمات کے پیش نظر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ کا نام شہید نواب اکبر خان بگٹی کے نام سے منسوب کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔قومی اسمبلی نے دونوں قراردادوں کو متفقہ طو ر پرمنظور کرلیا ۔واضح رہے کہ کوئٹہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا چوتھا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔