کوئٹہ:ضلع کیچ میں بیک وقت مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ لیویزحکام کے مطابق بدھ کی شب ضلع کیچ کے علا قے تربت میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی جبکہ آبسر میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر تین راکٹ لانچر بھی فائر کئے گئے ۔
لیویز کے مطابق تربت کے علا قے گوکدان میں بھی دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم تمام واقعات میں کسی قسم کے جانے نقصان کی اطلاع مو صول نہیں ہو ئی ہے ۔