|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2023

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ کی زیر صدارت 14 اگست جشن آزادی کی مناسبت سے ریلوے اسٹیشن پرتقریب کے انعقاد اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کمانڈنٹ چلتن بریگیڈ بریگیڈیئر مرزا یاسربیگ ، صوبائی سیکرٹری انفارمیشن حمزہ شفقت ، ڈائیریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کامران اسد،

ایس ایس پی سیکورٹی عظمت شاہ، لفٹننٹ کیپٹن ظہور اکبر،ڈی ایس پی ریلوے پولیس وزیر علی،اے ڈی سی جنرل انور کاکڑ ،

اے سی پی پولیٹکل کوئٹہ ڈویڑن بابر خان،سی ایم او میٹروپولیٹن کارپوریشن وحید احمد کے علاؤہ دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی 14 اگست یوم آزادی کی تقریبات قومی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلے میں 14 اگست کی رات کو ریلوے اسٹیشن پر جشن ازادی کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

جس میں عوام کی تفریح کے لیے فوڈ اسٹالز ،میوزک پروگرام، رنگ برنگی لائٹنگ ،ثقافتی رقص آتش بازی کا مظاہرہ اور دیگر پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

ریلوئے اسٹیشن کیداخلی اور خارجی انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس نصب اور سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے ،عوام کی سہولت کے لیے پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا جائے گا جبکہ تقریب میں سیکیورٹی کے فرائض ریلوے پولیس ،سی ٹی ڈی اور ایف سی کے جوان سر انجام دیں گے،

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ریلوے اسٹیشن کی صفائی ستھرائی، اسٹالز لگانے اور ایس ایم ڈیز کا انتظام کرے جبکہ ریلوے اسٹیشن کی اندر سکیورٹی کے انتظامات ریلوے پولیس کی ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ اور تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔اجلاس میں کہا گیا کہ جشن ازادی کے موقع پر شہر میں ہلڑ بازی اور عوام کو بلا جواز تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف بھی موثر کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور شہر بھر میں ہلڑ بازی کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس مشترکہ طور پر کاروائی کریں گی۔

ریلوے اسٹیشن پر عوام کی تفریح کے لیے فوڈ اسٹالز کے علاوہ روایتی رقص، اور ڈول و چھاپ کا بھی انتظام کیا جائے گا جبکہ 12بجے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

تاکہ عوام محظوظ ہو سکے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے افسران تمام تر تیاریوں کے سلسلے میں فوکل پرسن ہوں گے جو کہ تیاریوں کا جائزہ اور مشکلات کے تدارک کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں گے۔ اجلاس خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ جشن آزادی کی تقاریب میں بلوچستان کے رنگ کو نمایاں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔

شہر کی مختلف سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں کیا جائے تاکہ عوام جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ چشن آزادی کے موقع پر سیکیورٹی کے پروف انتظامات کیے جائیں تاکہ کوئی بھی شر پسند اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

ریلوے اسٹیشن اور دیگر تقاریب میں عوام کی شرکت اور سہولت کا خاص خیال رکھا جائے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جشن آزادی کی تقریبات کی کوریج کرنے والی میڈیا ٹیموں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کریں۔ اجلاس میں جشن آزادی اور ریلوے اسٹیشن پر تقریب کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔