|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2023

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے ریونیو منسٹر سکندر علی عمرانی کی کاوشوں سے ڈیرہ مراد جمالی ٹاون کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی منظوری دے دی ہے۔

صوبائی حکومت کے اس اہم اقدام سے پہلے ڈیرہ مراد جمالی کے عوام ملکیتی حقوق سے محروم تھے اور اس کے علاوہ علاقے کی ترقی اور منصوبہ بندی میں کافی رکاوٹ حائل تھے اور جگہ جگہ قبضہ مافیاء زمینوں کے بندر بانٹ میں سرگرم تھے تو ریونیو منسٹر میر سکندر علی عمرانی نے ڈیرہ مراد جمالی ٹاون کے مکینوں کے لئے بلخصوص اور صوبے کے مفاد کے لئے بلحموم مالکانہ حقوق دینے کی شکل میں قبضہ مافیا کا سدباب کیا۔

اور یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ معاملہ کئی دہائیوں سے زیر التواہ تھا۔

اب موجودہ دور حکومت میں میر سکندر علی عمرانی وزیر برائے ریونیو نے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے توسط سے ڈیرہ مراد جمالی ٹاون کے عوام کے مفاد عامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبا ئی کابینہ کے ذریعے اس معاملے کی منظوری دی ۔

اس سلسلے میں بورڈ آف ریونیو کی جانب سے صوبا ئی کابینہ حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے گائیڈ لائنر (رہنمااصول ) بھی جاری کیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے یہ اقدام نہ صرف ڈیرہ مراد جمالی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ریاست کے لئے ریونیو حاصل کرنے کے قابل بنائے گا جو کہ زمین کے ٹائٹل/ڈیڈز کی عدم موجودگی میں ناممکن تھا ۔ جمع شدہ ریونیو کا ایک مناسب حجم ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جائے گا۔