|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2023

گوادر: گوادر میں بجلی اور پانی کی شدید بحران پر آل پارٹیز گوادرکا ایک اہم اجلاس زیراہتمام جے یوآئی گوادر مولانا عبدالحمید انقلابی کے زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں جے یوائی ،نیشنل پارٹی،پی پی پی اور بی این پی عوامی کے ضلعی وتحصیل رہنماوں کی شرکت۔

اجلاس میں بجلی کی غیراعلانیہ شدیدبحران پربرہمی کااظہار اور ضلعی انتطامیہ کی خاموشی پر بھی غصہ کا اظہارکیاگیا۔

وزیراعظم کے ایرانی کے ساتھ 200 میگاوٹ بجلی کی معاہدے عوام کے ایک مزاق ہیںاورحکمرانوں نے سی پیک کا جومر،مستقبل کا سنگاپور ودبئی تمام تربنیادی سہولیات سے محروم کردیاگیاہے۔

ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈی ۔سی گوادر بجلی کی شدید بحران پرگوادرمیں موجود نہیں اورنہ اس پر کوئی ایکشن لے رہے ہیں۔

ایسا محسوس ہورہاہے کہ ضلعی انتظامیہ واپڈا اور دیگر اداروں کے سرابرہاں کے سامنے پیش نظر آرہاہے۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیاکہ ضلعی انتظامیہ ال پارٹیز گوادراور گوادرعوام کو دو تین دن کے اندر یہ بتائیں کہ آخرکار بجلی کی شدیدبحران کی وجہ کیا ہے،اگر بجلی کی بحران کو ختم نہ کیاگیاتو ال پارٹیز بجلی کی بحران پر آئندہ کا عمل طے کرکے شدیدردعمل دیگی۔