|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2023

قلات:  قلات میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علا قے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر مزدا ٹرک کی بریک فیل ہو نے کے باعث وہ ٹرالر سے ٹکرا گیا۔

جس کے نتیجے میں ٹرک میں موجود عطاء اللہ نا می شخص موقع پر جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوگیا ، ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پیاز شاہراہ پر بکھر گئے جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کی روانی معطل رہی ۔