|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹرسعید احمد ہاشمی نے سینیٹرانوار الحق کاکڑ کو متفقہ طور پر نگران وزیر اعظم نامزد ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے بلوچستان کے عوام کو امید کہ وہ صوبے اور عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گئے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا انوار الحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے سنجیدہ اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں اور بلوچستان میں آباد تمام قوموں و حلقوں میں انہیں عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے اب انکے کندھوں پر پورے ملک کی زمہ داری ان پڑی ہے اور امید ہے کہ وہ اپنی زمہ داری بخیر و خوبی سر انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 2018 میں باپ پارٹی کی صورت میں جو پودا لگایا تھا اب وہ پوری آب و تاب کیساتھ چمک رہا ہے ملک کے بڑھے عہدوں پر باپ پارٹی سے تعلق رکھنے والے لوگ براجمان ہیں۔

جسمیں چیئرمن سینٹ وفاقی وزراء اور بلوچستان میں پانچ سال تک حکومت اور اب نگران وزیراعظم بھی بلوچستان عوامی پارٹی سے ہونا ہمارے باعث فخر اؤر ملکی تاریخ میں اتنی مختصر مدت اتنی شاندار کارکردگی کسی بھی سیاسی جماعت کی نہیں رہی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ آنے والوں دنوں میں ملکی اور صوبائی سطح پر اپنا لوہا منوائی گئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کا مستقبل روشن ہے